Wed, September 16, 2026

صرافہ مارکیٹ میں ہلچل: سونے کی قیمتوں میں 6200 روپے کا بڑا بریک تھرو، فی تولہ 5 لاکھ 39 ہزار سے متجاوز

صرافہ مارکیٹ میں ہلچل: سونے کی قیمتوں میں 6200 روپے کا بڑا بریک تھرو، فی تولہ 5 لاکھ 39 ہزار سے متجاوز

کراچی : عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے بڑے اضافے نے پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قیمتوں کی صورتحال درج ذیل رہی۔     فی تولہ سونا (24 قیراط): 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے (اضافہ: 6200 روپے)،    10 گرام سونا: 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے (اضافہ: 5316 روپے)،     عالمی قیمت: 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس (اضافہ: 62 ڈالر) ہے۔ 
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ اس لہر کی بنیادی وجہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے سرمایہ کار کرنسی کے بجائے سونے کو "محفوظ ترین سرمایہ کاری"  سمجھ رہے ہیں، جس سے طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: