Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں کمی: مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی: مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا

کراچی :سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد، آج مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس سے نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ قیمت 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ روز یہ قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے تھی۔

یہ کمی اس وقت آئی ہے جب سونے کی قیمتوں نے گزشتہ روز عالمی اور مقامی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ٹیگز: