Wed, September 16, 2026

پنجاب میں ٹریفک قوانین میں سختی، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور قید

پنجاب میں ٹریفک قوانین میں سختی، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور قید

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے پنجاب موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت کالے شیشے، کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک جرائم پر قید اور بھاری جرمانے لگائے جائیں گے۔ اس کے اہم نقاط یہ ہیں۔

کالے شیشے یا کم عمر ڈرائیونگ پر 6 ماہ قید + 50 ہزار روپے جرمانہ،لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل، ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ،تھری وہیلر، کار، لگژری کار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے جرمانے 3 ہزار سے 15 ہزار روپے تک۔
آرڈیننس کمیٹی کی منظوری کے بعد قانون بنے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ٹیگز: