Wed, September 16, 2026

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ہاکی ٹیسٹ سیریز میں برتری مضبوط کر لی

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ہاکی ٹیسٹ سیریز میں برتری مضبوط کر لی

اسلام آباد : پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی سبقت بنا لی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے مقابلے میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دی۔ میچ کا آغاز بغیر کسی گول کے ہوا، تاہم دوسرے کوارٹر میں مہمان ٹیم نے پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں عبدالرحمن کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر کیا، جبکہ آخری کوارٹر میں کپتان ابوبکر نے دو گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔

قومی ٹیم کی اس کامیابی کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: