Wed, September 16, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مزار اقبال پر حاضری، اقبال کے افکار پر اظہارِ خیال

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مزار اقبال پر حاضری، اقبال کے افکار پر اظہارِ خیال

لاہور:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پاکستان کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم وزرا بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور کتابِ تاثرات میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نہ صرف پاکستان بلکہ ایران کے لیے بھی ایک اہم پیغام رکھتی ہے، جو دونوں ملکوں کی ثقافتی، فلسفیانہ اور فکری وراثت کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کی سوچ اور فلسفہ دنیا میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کا درس دیتے ہیں، اور ان کے نظریات ایرانی عوام کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ایک علامت ہے۔

ٹیگز: