Wed, September 16, 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے ، ایرانی میڈیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے ، ایرانی میڈیا

تہران :  ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں ہلکی چوٹیں کھا گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں اس وقت کیا گیا جب سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا، جس میں صدر پزشکیان کے علاوہ پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

حملہ آوروں نے عمارت کے داخلی و خارجی راستوں پر چھ میزائل یا بم داغے تاکہ حکام کے فرار کے راستے بند کیے جا سکیں۔ دھماکوں کے بعد عمارت کی بجلی چلی گئی مگر حکام ایک پہلے سے تیار کردہ ایمرجنسی راستے سے محفوظ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران صدر پزشکیان کو ٹانگ پر معمولی زخم آیا۔

فارس نیوز نے اس حملے کو اسرائیل کی ایک پرانی کارروائی سے مشابہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔ ایرانی حکام اب اندرونی جاسوسی کے امکانات کی جانچ کر رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محسن رضائی نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اسرائیل نے ایک ہی وقت میں چھ مختلف جگہوں پر حملے کیے لیکن کسی کو سنگین نقصان نہیں پہنچا۔ صدر پزشکیان نے بھی انٹرویو میں اسرائیل پر ان کی جان لینے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ ناکام رہے۔

ٹیگز: