Wed, September 16, 2026

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک اہم فون کال ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے اور سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر امریکا کو جنگ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا اب ایران کے ساتھ ہے اور امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا کہ جب امن کا راستہ قریب آتا ہے تو اسرائیل اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگز: