اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل بھی 51 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 2 ستمبر سے نافذ ہوں گی اور اسی قیمت پر پیٹرول و ڈیزل فروخت کیا جائے گا۔