Wed, September 16, 2026

ایس سی او اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

ایس سی او اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

بشکیک:بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبک صدر شوکت مرزیویئف، تاجک صدر امام علی رحمان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: