Wed, September 16, 2026

مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ

مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے دورۂ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہ لیے جانے پر عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم اور سلیکشن کے معاملات میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران مصباح الحق نے بھی سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

دوسری جانب ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو انگلینڈ سے واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

ٹیگز: