Wed, September 16, 2026

پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک اہم ذمہ داری سونپنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے حال ہی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے لیے اشتہار جاری کیا تھا اور اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ مصباح الحق کو اس عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اس عہدے کے لیے اشتہار میں پہلی بار یہ شرط رکھی گئی تھی کہ امیدوار کو سابق ٹیسٹ یا ون ڈے کرکٹر ہونا چاہیے، جس کی بنیاد پر مصباح الحق کا نام سامنے آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کو صحیح طریقے سے نہ نمٹنے پر عثمان واہلہ کو اس عہدے سے معطل کر دیا تھا، لیکن بعد میں انہیں بحال کر لیا گیا تھا۔

ٹیگز: