Wed, September 16, 2026

حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج پانچویں برسی

حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج پانچویں برسی

سری نگر:کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد اور آواز بلند کرنے میں گزارا۔

سید علی شاہ گیلانی مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کی تحریک کے نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا نعرہ "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے" ان کی جدوجہد کی علامت بن گیا۔

حریت رہنما نے کشمیری عوام کے سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی اور اپنے مؤقف پر آخری وقت تک ثابت قدم رہے۔

ٹیگز: