لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
وفد میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شامل تھے۔
مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد بھی پیش کی۔