Wed, September 16, 2026

لاہور کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، پی ایس ایل کی وجہ سے نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، پی ایس ایل کی وجہ سے نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی وجہ سے لاہور کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم 56 سکولوں کے نئے اوقات صبح 7 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔

یہ تبدیلی لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال اور ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا شیڈول بھی شامل کیا گیا ہے جو 28 مارچ سے 21 اپریل تک ہوں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک ہوں گے اور تمام میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ لاہور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے پریکٹس میچز بھی آج سے شروع ہو رہے ہیں، اور ان کا آخری میچ 19 اپریل کو ہوگا۔

ٹیگز: