Wed, September 16, 2026

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل

شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شارجہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

سیریز میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیل چکی ہیں اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی۔

کل منگل کے روز پاکستان اور افغانستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہم موقع ہوگا اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جس میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کی دو ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔

ٹیگز: