Wed, September 16, 2026

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہوں گے

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہوں گے

راولپنڈی : آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری گروپ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے اب تک اس سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور تمام میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، جبکہ فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جب کہ سری لنکا کی ٹیم داسن شانکا کی قیادت میں میدان میں اُترے گی۔ پاکستان کے لیے یہ میچ فائنل کی تیاری اور فارم کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ہے، جبکہ سری لنکا کو اس میچ میں جیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ اگر سری لنکا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ فائنل میں پہنچ جائے گا، بصورت دیگر زمبابوے کی ٹیم فائنل کا حصہ بنے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس میچ کی تیاری کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، اور نیٹ پریکٹس سے پہلے فزیکل ڈرلز بھی کیں تاکہ فٹنس اور کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ٹیگز: