Wed, September 16, 2026

ایپ سیپ کے چیئرمین اور او آئی سی۔کامسٹیک سیکرٹریٹ کا تعلیمی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان کی نجی جامعات کی تنظیم ایپ سیپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے او آئی سی۔کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے رکن ممالک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور استعداد کار کے فروغ کے لیے جاری اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ فلسطینی طلباء کے پاکستانی جامعات میں داخلے اور وظائف میں تعاون جاری رکھنے اور غزہ میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین ایپ سیپ اور او آئی سی۔کامسٹیک کے رہنماؤں نے پانچویں ریکٹرز کانفرنس کی تیاریوں، بین الاقوامی تربیتی پروگرام، اور علمی مواد کے تراجم کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی دہرایا۔

ٹیگز: