Wed, September 16, 2026

طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی، پاکستانی اور افغان گاڑیاں گزرنا شروع

طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی، پاکستانی اور افغان گاڑیاں گزرنا شروع

خیبر: پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 دن بعد کھول دی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، طورخم سرحد کے افغان کسٹم ہاؤس میں دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی، جس میں پاک افغان مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا گیا۔

اس میٹنگ کے نتیجے میں، طورخم تجارتی گزرگاہ آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی ہے، اور متعدد پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہوئیں، جبکہ افغان مال بردار گاڑیاں پاکستان میں داخل ہو گئیں۔

علاوہ ازیں، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ افغان مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی، اور طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لیے دو دن بعد کھول دی جائے گی۔

ٹیگز: