Wed, September 16, 2026

بلال بن ثاقب پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

بلال بن ثاقب پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد:حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، تعیناتی کے بعد بلال بن ثاقب نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا کیونکہ چیئرمین کے عہدے کے ساتھ معاون خصوصی کا عہدہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلال بن ثاقب اس عہدے پر اعزازی بنیادوں پر تین سال کے لیے کام کریں گے اور انہیں وزیر مملکت کے برابر درجہ حاصل ہوگا، تاہم اس منصب پر انہیں کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

یہ تعیناتی پاکستان میں ورچوئل ایسٹ کے شعبے میں ریگولیٹری ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: