Wed, September 16, 2026

تہران کا سفارتی رابطہ، مذاکراتی تجویز پاکستانی ثالثی سے امریکا تک پہنچ گئی

تہران کا سفارتی رابطہ، مذاکراتی تجویز پاکستانی ثالثی سے امریکا تک پہنچ گئی

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دی ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجاویز جمعرات کے روز ارسال کی گئیں۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک نے اس معاملے میں تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم باضابطہ ثالثی کی ذمہ داری پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی پیش رفت یا حتمی فیصلہ سامنے آیا تو متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔
 
 
 

ٹیگز: