Wed, September 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایونٹ سے باہر کر دیا، سیمی فائنل میں جگہ پکی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایونٹ سے باہر کر دیا، سیمی فائنل میں جگہ پکی

کولکتہ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے باضابطہ طور پر سیمی فائل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کا اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کا سفر تمام ہو گیا۔
 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ ویسٹ انڈین بلے بازوں نے اجتماعی کوشش کی ،روسٹن چیز: 40 رنز،جیسن ہولڈر: 37 رنز،رومین پاؤل: 34 رنز بناسکے۔
 جسپریت بمراہ نے 2 اہم وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو بڑے اسکور تک محدود رکھنے میں کردار ادا کیا۔ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔196 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شروعات مستحکم رہی، تاہم اصل ہیرو سانجو سیمسن ثابت ہوئے۔ انہوں نے میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے 97 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ تلک ورما نے بھی 27 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا، جس کی بدولت بھارت نے آخری اوور میں ہدف عبور کر لیا۔

ٹیگز: