واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 48 ایرانی رہنما جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر امریکہ بروقت حملہ نہ کرتا تو ایران محض 14 دنوں میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا۔امریکی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے بارے میں صدر نے کہا کہ ان کی شدت توقع سے کہیں کم تھی اور امریکہ کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔