Wed, September 16, 2026

اے این پی رہنما مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اے این پی رہنما مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں ہونے والی مسلح کارروائی میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ممتاز رہنما مولانا خان زیب جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

مولانا خان زیب اس وقت امن ریلی کی تیاریوں میں مصروف تھے جب ان پر یہ قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں ایک قریبی ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مولانا خان زیب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ٹیگز: