Wed, September 16, 2026

ایران کی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران :ایران کی فوج نے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔

ایرانی فوج کے مطابق، "آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ بہت جلد لیا جائے گا، اور وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے"۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے بھی یہ کہا کہ وہ خامنہ ای کے قاتلوں سے فیصلہ کن انتقام لیں گے اور ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

ساتھ ہی، ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو خامنہ ای کا جانشین مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی اور بحری حملے کیے تھے، جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے، جن میں معصوم بچیاں بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے، اہلیہ، ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شہید ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: