Wed, September 16, 2026

گوگل کی تازہ ایپ، AI ماڈلز کا بغیر انٹرنیٹ استعمال ممکن بنا دی

گوگل کی تازہ ایپ، AI ماڈلز کا بغیر انٹرنیٹ استعمال ممکن بنا دی

کیلیفورنیا:مشہور سرچ انجن گوگل نے ایک جدید ایپ ’گوگل اے آئی ایج گیلری‘ متعارف کروائی ہے جو صارفین کو اپنی موبائل ڈیوائسز پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز آف لائن استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی ویب سائٹس کے مطابق، اس ایپ کی مدد سے لوگ مختلف AI ماڈلز اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر کے بغیر انٹرنیٹ کے بھی تصاویر بنانے، سوالات کے جواب دینے، کوڈ لکھنے اور ترمیم کرنے جیسے کام کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو انٹرنیٹ کی کمی کے باعث یا ذاتی ڈیٹا کو کلاؤڈ پر محفوظ نہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایپ میں ایک خاص فیچر ’پرومپٹ لیب‘ بھی شامل ہے جو صارفین کو متن کو مختصر کرنے، اسے نئے انداز میں لکھنے اور دوسرے مختلف کاموں کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس اور سیٹنگز فراہم کرتا ہے تاکہ AI ماڈلز کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

گوگل کے مطابق، اس ایپ کی کارکردگی صارف کے فون کی ہارڈویئر صلاحیتوں پر منحصر ہے۔ جدید اور طاقتور ڈیوائسز پر ماڈلز تیزی سے کام کریں گے جبکہ بھاری ماڈلز مکمل ہونے میں کچھ وقت لے سکتے ہیں۔

یہ ایپ فی الحال گوگل کی گٹ ہب ریپوزٹری سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور ’ایکسپیریمنٹل الفا ورژن‘ کے طور پر دستیاب ہے۔ گوگل نے ڈویلپرز سے اس پر تجربات کرنے اور تاثرات دینے کی اپیل کی ہے۔

اس وقت یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی اسے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی ریلیز کیا جائے گا۔

ٹیگز: