Wed, September 16, 2026

افغانستان میں سکیورٹی خطرات، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی شہریوں کو سفری احتیاط کی ہدایت

افغانستان میں سکیورٹی خطرات، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی شہریوں کو سفری احتیاط کی ہدایت

کابل: افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے مختلف ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا نے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ کی تازہ سفری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے کسی بھی حصے کو مکمل طور پر محفوظ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایڈوائزری میں کابل سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موجود سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آسٹریلوی حکام نے شہریوں کو سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں یا رشتہ داروں سے ملاقات جیسے مقاصد کے لیے بھی افغانستان جانے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کے لیے افغانستان کے سفر سے متعلق سخت ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے جاری سفری انتباہات افغانستان میں موجود سکیورٹی چیلنجز اور خطرات کے باعث دیے جاتے ہیں۔

ٹیگز: