بنکاک :تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب آئینی عدالت نے وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کو لیک شدہ فون کال پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یہ فیصلہ 36 اپوزیشن سینیٹرز کی درخواست پر سنایا گیا۔ ماہرین اسے ایک ممکنہ سیاسی چال قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ حلقے اسے قانون کی بالا دستی کی علامت سمجھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے عوام سے معافی مانگ کر موقف اپنایا کہ ان کی گفتگو صرف "سفارتی حکمتِ عملی" تھی۔