Wed, September 16, 2026

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا

سیول : جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس مون ہیونگ بی نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ صدر نے فوج اور پولیس کو آئینی اداروں کے خلاف استعمال کیا اور اپنے آئینی فرائض کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی پامالی کی۔

 آئینی عدالت نے کہا کہ صدر کی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیاں جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرہ تھیں۔ اس فیصلے کے بعد، جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء نافذ کرنے پر صدر یون سک یول کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا، جو کہ آخرکار اس برطرفی کا باعث بنا۔

ٹیگز: