Wed, September 16, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں معاہدہ منسوخ کرنے کی تنبیہ بھی شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس اس وقت بھیجا جب فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار میڈیا انٹرویوز دیے، جن میں ان کا پی ایس ایل کی ساکھ کے بارے میں منفی تاثر تھا۔ ان انٹرویوز کے ذریعے پی ایس ایل کی عزت کو نقصان پہنچا، جس پر پی سی بی نے سخت قدم اٹھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کا امکان بھی ہے، جس سے پی ایس ایل اور ملتان سلطانز کی تعلقات پر مزید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: