Wed, September 16, 2026

بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب: پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت،  بھارت سے 'بائیکاٹ' کا اعلان

بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب: پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت،  بھارت سے 'بائیکاٹ' کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی کرکٹ میں ایک نیا دھماکا کر دیا ہے۔ حکومت اور کرکٹ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ تو لے گا، لیکن بھارت کے خلاف میچ کھیل کر اسے کوئی رعایت نہیں دے گا۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے دوران بھارت کے خلاف کسی بھی مرحلے پر میدان میں نہیں اترے گا۔
 پاکستان نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کے بجائے صرف بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا منفرد راستہ اختیار کیا ہے۔پاک بھارت ٹاکرے سے حاصل ہونے والے کروڑوں ڈالرز کے ریونیو پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جس نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان نے یہ سخت موقف اس لیے اپنایا ہے تاکہ عالمی برادری کو بتایا جا سکے کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ نہ رکھنے کا نقصان صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔
اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے پنڈتوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر ورلڈ کپ تو ہو سکتا ہے، لیکن پاکستان اور بھارت کے میچ کے بغیر ورلڈ کپ اپنی کشش کھو دے گا۔ پاکستان کے اس فیصلے کو ملک بھر میں عوامی سطح پر کافی سراہا جا رہا ہے، جہاں شائقین اسے "برابری کی بنیاد پر کرکٹ" کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: