اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت شرافت سے امور نہیں چلائے گی تو گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، لیکن ناکامی کی صورت میں گورنر راج ایک حل کے طور پر زیرِ غور ہو سکتا ہے۔
صحافی کے سوال پر کہ فیصل کریم کنڈی کی جگہ نیا گورنر کون ہو سکتا ہے، واڈا نے کہا کہ اگر نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو سیاسی نام نہیں رکھا جا سکتا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور کمانڈ موجود ہیں، نوٹیفیکیشن آج یا کل ہو جائے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ واوڈا نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسمبلی میں آنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ حکومت کے موقف کے خلاف مضبوط موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔