Wed, September 16, 2026

اگر صوبائی حکومت محاذ آرائی کی سیاست کرے گی تو گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے:فیصل کریم کنڈی

اگر صوبائی حکومت محاذ آرائی کی سیاست کرے گی تو گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے:فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کا نظام ناکام اور صحت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی شدید تنقید کے قابل ہے۔

گورنر نے خبردار کیا کہ اگر صوبائی حکومت محاذ آرائی کی سیاست کرے گی تو گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون حرکت میں آنے کی صورت میں گورنر ہاؤس تک پہنچنا بھی بعض اوقات ممکن نہیں ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی دیگر صوبے میں منتقلی کی بھی تجویز دی اور واضح کیا کہ گورنر راج کا اطلاق صوبائی حکومت کے رویے پر منحصر ہے۔

ٹیگز: