Wed, September 16, 2026

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال پر سنگین قانونی اور سلامتی کے خطرات

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال پر سنگین قانونی اور سلامتی کے خطرات

اسلام آباد :چیئرمین پاشا آئی ٹی سجاد سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بغیر پی ٹی اے رجسٹریشن کے وی پی این استعمال کرنا غیر قانونی ہے اور یہ صارفین اور قومی سلامتی دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹس، مجرم اور انتہا پسند گروپ غیر قانونی VPNs کے ذریعے آن لائن سرگرمیوں میں چھپ کر حصہ لے رہے ہیں، افواہیں پھیلا رہے ہیں اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سجاد سید نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا ہیکرز اور دیگر آن لائن حملہ آوروں کے لیے محفوظ نہیں رہتا، اس لیے رجسٹرڈ اور قانونی VPN استعمال کرنا ضروری ہے۔

ٹیگز: