Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کر دیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت نے ان کا بیان غلط طریقے سے پیش کیا اور پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بھارت کی طرح چپکے سے نہیں بلکہ کھلے عام اس کا مقابلہ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت پاکستان خصوصاً بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں ہمیشہ ملوث رہا ہے۔ افغان جنگ کے دوران بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کئی قونصل خانے کھولے۔ انہوں نے چینی باشندوں اور تنصیبات پر حملوں کے پیچھے بھی بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم اور ادارے بھارت کے خلاف متحد ہیں اور ہر قسم کے جھوٹے دعووں کا جواب دیں گے۔ انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھپ کر نہیں بلکہ کھلے عام آپ کا مقابلہ کریں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھی کہا کہ بھارت کی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور کلبھوشن یادیو جیسے بھارتی جاسوس کے جرائم کی فہرست اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت خود فیٹف کی گرے لسٹ میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت فیٹف کو دیے جائیں گے۔

ٹیگز: