پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام دونوں کے حوصلے بلند ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔