لاس اینجلس : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز نے آسٹریلیا چیمپیئنز کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں صرف ایک رن سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس میں مورنی وین ویک نے 76 رنز اور اسٹمس نے 57 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے بھرپور کوشش کی اور 185 رنز تک پہنچ گئی، لیکن ایک رن کی کمی کی وجہ سے وہ ہار گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں بھارت چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔
اب فائنل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنے اسٹرونگ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کے لیے لڑیں گی۔