Wed, September 16, 2026

محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے پاکستان کو اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جتوا دی

محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے پاکستان کو اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جتوا دی

مسقط:پاکستان نے عالمی کپ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ 2025 جیت لی، جہاں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے فائنل میں ہانگ کانگ کو 3-2 سے شکست دی۔ ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا، جبکہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی تھی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی، پاکستان اسنوکر اینڈ بیلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ، وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے کھلاڑیوں کو فتح پر مبارکباد دی۔

ٹیگز: