Wed, September 16, 2026

لیجنڈز لیگ سیمی فائنل میں کل پھرپاک بھارت ٹاکرا

لیجنڈز لیگ سیمی فائنل میں کل پھرپاک بھارت ٹاکرا

لاہور : بھارتی کرکٹ لیجنڈز کی ٹیم، جو پہلے مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکی تھی، اب 31 جولائی کو سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں آئے گی۔

گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارت کو 14.1 اوورز میں پورا کرنا تھا تاکہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ بھارتی ٹیم نے 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پہلے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح 31 جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل ہوگا، جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا مقابلہ بھی اسی دن ہوگا۔

ٹیگز: