لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کے 226 رنز کے ہدف کو حاصل کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے۔
کنگزمین کے جارح مزاج اوپنر معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز دیا، جبکہ پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے بیٹسمین شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنا کر جارحانہ انداز دکھایا۔
ٹیم کے دیگر اہم بلے بازوں میں صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سعد علی 23 اور عرفان خان 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ میں محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
یہ فتح ملتان سلطانز کے ایونٹ میں دوسرے میچ میں کامیابی تھی، جب کہ حیدرآباد کنگزمین تیسرے میچ میں شکست کھا گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔