Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے لیے 226 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے لیے 226 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کر کے ملتان سلطانز کے لیے 226 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

کنگزمین کے جارح مزاج اوپنر معاذ صداقت نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جبکہ پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین شرجیل خان نے بھی 26 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر سے صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سعد علی 23 اور عرفان خان 22 رنز بنا کر ٹیم کا سکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم سب سے مؤثر بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں حیدرآباد اپنی پہلی فتح کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔ یہ ملتان کا دوسرا اور حیدرآباد کا تیسرا میچ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ٹیگز: