Wed, September 16, 2026

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ 2026 کے پہلے معرکے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قلندرز کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں برتری نمایاں رہی، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور توانائی بچت پالیسی کے باعث سٹیڈیم کے سٹینڈز تماشائیوں سے خالی رہے۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا جارحانہ فیصلہ کیا۔ اوپنر فخر زمان نے روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری داغ دی، جبکہ حسیب اللہ خان نے 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مجموعہ 200 رنز تک پہنچا دیا۔ حیدرآباد کے باؤلرز ریلی میریڈیتھ اور حسن خان نے 2، 2 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن وہ قلندرز کی رنز بنانے کی رفتار کو نہ روک سکے۔
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور عثمان خان جلد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی کپتان مارنس لبوشانے نے 26 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن سکندر رضا کی گھومتی گیندوں نے ان کی باری کا خاتمہ کر دیا۔ پوری ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف سے کافی دور رہی۔
خطے میں جاری کشیدگی اور حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے تحت پی ایس ایل کے رواں سیزن میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایونٹ کو صرف لاہور اور کراچی تک محدود رکھا گیا ہے۔ سادگی اپناتے ہوئے افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

ٹیگز: