Wed, September 16, 2026

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، حکومت کا واپسی کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، حکومت کا واپسی کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لیے دی گئی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے اعلان کیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل آج سے شروع کر دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، 2013ء سے لے کر اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اب غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل تیز کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے افغان مہاجرین سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر واپسی کے عمل میں حصہ لیں تاکہ ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: