Wed, September 16, 2026

امریکا نے حملہ کیا تو سخت جوابی دھچکا پہنچے گا ، ایرانی سپریم لیڈر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل

امریکا نے حملہ کیا تو سخت جوابی دھچکا پہنچے گا ، ایرانی سپریم لیڈر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل

تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر بات نہیں کرتا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے، اور اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو ایران اسے سخت جواب دے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران میں بغاوت کی کوشش کرتا ہے تو ایرانی عوام خود اس کا مقابلہ کرے گی۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں جوہری معاہدے پر بات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ایران کے سپریم لیڈر اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے بھیجوے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، لیکن بالواسطہ بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

ٹیگز: