Wed, September 16, 2026

دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے 111 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں ہدف مکمل کر لیا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، اور ان کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پروٹیز کو 110 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، جس میں شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔


جنوبی افریقا کے بیٹرز پاکستان کی جارحانہ بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہے اور کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک بیٹنگ نہ کر سکا۔ نتیجتاً، پروٹیز کی ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کاربن بوش اور بارٹ مین نے بالترتیب 11 اور 12 رنز بنائے۔


فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 23 رنز دے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ سلمان مرزا نے 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 2 وکٹیں لیں، جب کہ ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔


پاکستان نے جنوبی افریقا کا 111 رنز کا ہدف 14 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے، جبکہ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 11 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، اور اب سیریز کا فیصلہ کن میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
 
 

ٹیگز: