Wed, September 16, 2026

پنجاب میں لاؤڈ سپیکر پر مکمل پابندی، اذان اور خطبے استثناء

پنجاب میں لاؤڈ سپیکر پر مکمل پابندی، اذان اور خطبے استثناء

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ کسی بھی کاروبار، جماعت یا فرد کو غیر ضروری استعمال کے لیے لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہیں ہوگی۔ نفاذ کے عمل کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے امن و امان قائم رکھنے اور فتنہ و فساد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: