Wed, September 16, 2026

ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کیے بغیر افغانستان سے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے:خواجہ آصف

 ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کیے بغیر افغانستان سے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات صرف اسی صورت میں بہتر ہو سکتے ہیں جب کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں اور پاکستان ان کا بروقت اور مناسب جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں پاکستان نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی، لیکن یہ عمل نقصان کا باعث رہا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کی طرف بڑھ رہی ہے اور ملک کو صرف نیازی لا کے تحت نہیں چلایا جا سکتا۔

ٹیگز: