Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید وقت مانگ لیا

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی حد بندی کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ چار ہفتوں کا دیا گیا وقت ناکافی ہے اور حد بندی رولز کی تکمیل کے لیے جنوری 2026 تک مہلت دی جائے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور انتخابات بروقت کرائے جائیں گے، کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔

ٹیگز: