Wed, September 16, 2026

پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات مؤخر، احسن اقبال نے مزید وقت مانگ لیا

پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات مؤخر، احسن اقبال نے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومت و جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ایک روز کی مزید مہلت طلب کرلی۔

 ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا تیسرا دور کل ہونا تھا، تاہم حکومت نے تیاری کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے لیاقت بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ تیسرے دور میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگز: