Wed, September 16, 2026

سفارتی روابط میں بڑی پیش رفت؛ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کل اسلام آباد پہنچیں گی، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول

سفارتی روابط میں بڑی پیش رفت؛ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کل اسلام آباد پہنچیں گی، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد:پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کل پاکستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گی، جس کا مقصد دونوں جانب کے مابین روابط کو نئی جہت دینا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اس اہم دورے کے دوران پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت کاجا کالاس کریں گی۔ ان مذاکرات میں دوطرفہ تجارت، جی ایس پی پلس (GSP+) اسٹیٹس، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی سمیت مشترکہ مفادات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کاجا کالاس اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گی، جہاں عالمی سیاست کے بدلتے تناظر میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان طویل مدتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

ٹیگز: