Wed, September 16, 2026

ارشد ندیم کی فتح، ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی گونج

ارشد ندیم کی فتح، ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی گونج

سیئول :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

چھٹی اور آخری کوشش میں 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے بعد میدان ان کے نام ہو گیا۔ پہلی تین تھروز میں بالترتیب 75.64، 76.80 اور 85.57 میٹر کا فاصلہ طے کیا، لیکن فیصلہ کن لمحے میں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔

سری لنکن اور بھارتی حریف سخت مقابلہ کرتے رہے مگر ارشد کی فیصلہ کن تھرو نے میدان ان سے چھین لیا۔ ساتویں پوزیشن پر رہنے والے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے نہ صرف فخر کا باعث ہے بلکہ ایشیائی ایتھلیٹکس میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

ٹیگز: